بارش اور میری محبت
بارش
برسات میرے لئے خوشیاں لے کر آتا ہے کیوں کہ میری شہزادی کو بارش بہت پسند ہے، جب بھی بارش ہوتی ہے، وہ بارش میں خود کو بھگا لیتی ہے اور بارش کا حسن دوگنا کر دیتی ہے، جب وہ بارش کے مزے لینے چھت پر بدر کی طرح نمودار ہوتی ہے،تو اس آن پورا شہر چھتوں پر چڑھ کر اس کے حسن کا نظارہ کر رہا ہوتا ہے، اس کی کالی کالی زلف پریشاں کے کیا کہنے 😍 جس کی نظر پڑتی ہے وہ حیرت زدہ ہو کر تکتا ہی رہ جاتا ہے، سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے آیا یہ انسان ہے؟ 😳 کوئی لڑکی اتنی خوبصورت ہو سکتی ہے؟ 😳، یا یہ کوئی جنت کی حور یا پریوں کی شہزادی ہے، آخر یہ حسینہ ہے کون؟ 🤔
*"آنکھیں"* اس کی بڑی بڑی نشیلی آنکھیں دیکھ دیکھ کر دیکھنے والے ششدر رہ جاتے ہیں اور اس کی آنکھوں کے غلام بن جاتے ہیں، جس کا ناچیز بھی اسیر ہے😍 جس میں ہمیشہ ڈوب جانے کا من کرتا ہے، میں اس کی آنکھوں کا اس قدر دیوانہ ہوں کہ میری آنکھوں میں اس کی آنکھیں صاف نظر آتی ہیں، بلکہ کبھی خیال آتا ہے *خمار بارہ بنکوی* نے انہیں آنکھوں کے لئے اپنے قیمتی الفاظ ضائع کئے تھے
*خدا بچائے تری مست مست آنکھوں سے*
*فرشتہ ہو تو بہک جائے، آدمی کیا ہے؟*
*"لب"* اس کے لبوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے شاید *میر تقی میر* نے اسی کے ہونٹ کو دیکھ کر کہا ہو
*نازکی اس کے لب کی کیا کہئے*
*پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے*
*رخسار* اس کے نمکین گالوں کا تو کوئی جواب ہی نہیں، جس کلی نے اس کے نمکین گالوں کا بوسہ لیا وہ تمام عمر اس کے حسن کی اسیر ہوگئی، شاید *احمدفراز* نے انہیں گالوں کے لئے کہا تھا۔
*سودیکھ کر ترے رخسارولب یقیں آیا*
*کہ پھول کھلتے ہیں گلزار کے علاوہ بھی*
اس کے حسن کو من جملہ قلمبند کرنے کی کوشش کی جائے تو شاید کاغز قلم دوات کم پڑ جائیں لیکن اس کے حسن کی تعریف مکمل نہ ہو 😍
اخیر میں وہ شعر ملاحظہ کریں جو ہم دونوں کی قربت کا ذریعہ بنا
*شام کی لالی ، رات کا کاجل، صبح کی تقدیر ہو تم*
*چلتاپھرتا تاج محل، سانس لیتا کشمیر ہوتم*
✍️ راشد
Shaqeel
09-Mar-2022 03:54 PM
Wah
Reply
Manzar Ansari
03-Feb-2022 04:58 PM
Good
Reply
Vinita varma
24-Jan-2022 02:59 PM
Good
Reply